121

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف: ڈاکٹر ایم لال واگھانی) NPCIHR (قومی امن کونسل (R) ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان)

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف: ڈاکٹر ایم لال واگھانی)

NPCIHR
(قومی امن کونسل (R) ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان)

سینٹرل چیئرمین راشد علی بلیڈی اور صوبہ سندھ کے صدر غلام رحیم جونيجو کی ہدایت پر تعلقہ آفس سامارو میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن، ضلع عمرکوٹ اور تعلقہ سامارو کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، قومی امن کونسل (R) ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے پلیٹ فارم سے منعقدہ اس اجلاس میں ڈویژن میرپورخاص کے پریزیڈنٹ (ترجمان) علی حسن سولنگی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور تنظیمی ایجنڈا پیش کیا۔

اجلاس کے دوران عہدیداران میں نوٹیفکیشنز اور شناختی کارڈز بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ تنظیم کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ضلع عمرکوٹ کے صدر علی محمد شیدی، چیئرمین مٹھو مل عرف ڈاکٹر ایم لال واگھانی، جنرل سیکریٹری ہریش مالہی، تعلقہ سامارو کے صدر عبدالحکیم خاصخیلی، چیئرمین خوشحال مالہی، نائب صدر مورو شرما، میڈیا کوآرڈینیٹر ذوالفقار علی خاصخیلی، جنرل سیکریٹری مکیش چیلانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شوکت علی زنگی، کوآرڈینیٹر رام چند کولہی، چیف آرگنائزر غلام مرتضیٰ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر عمران قائم خانی، آرگنائزر فرحان علی میو، تعلقہ سندھڑی کے صدر حبیب سولنگی اور تعلقہ کوٹ غلام محمد کے چیئرمین محمد اشرف سولنگی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر بین المذاہب ہم آہنگی، امن، بھائی چارے اور انسانی حقوق کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں