16

پاکستان میڈیا کونسل کے نائب صدر سندھ اور ضلعی عہدیداران کے ہمراہ وفد کی واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد ۔

پاکستان میڈیا کونسل کے نائب صدر سندھ اور ضلعی عہدیداران کے ہمراہ وفد کی واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد ۔
نواب شاہ (رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) پاکستان میڈیا کونسل کے صوبہ سندھ کے نائب صدر شہباز علی اسدی نے ضلعی عہدیداران راؤ محمد انور ،عمردراز خواجہ اور نواب شاہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر سینئر صحافی ارشد علی شیخ ودیگر وفد کے ہمراہ واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے نمائندوں سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد پیش کی ۔وفد نے سب ڈویژن سوسائٹی کے چیئرمین (حسینی پینل) جاوید قریشی، سب ڈویژن ون کے چیئرمین(مزدور دوست پینل ) سید حبدار شاہ اور سب ڈویژن ٹو(مزدور دوست پینل) کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف قریشی سمیت ان کے پورے پینلز کو شاندار کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔وفد نے کامیاب نمائندوں کی فتح کو کارکنان کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی مزدوروں کی خدمت، ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ کامیاب عہدیداران ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں