سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، جگہ جگہ مختلف اقسام کے مشروبات ٹھیلے سج گئے،ٹھیلوں پر عوام کا رش، ٹھیلے اور دکانداروں کی چاندی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ماہ جون میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح میں آگ برساتے سورج نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے شدید گرمی میں جسم کی حرارت کو نارمل رکھنے کے لئے ٹھنڈے اور دیسی مشروبات کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے شہر سکھر کے مختلف علاقوں،شاہراﺅں سمیت گلی محلوں، کالج، یونیورسٹی اور بازاروں میں ہر طرف مشروبات کی دکانیں،ریڑھیاں اور ٹھیلے نظر آنے لگے ہیں دیسی اجزا ءسے تیار کر دہ شربت صندل، بزوری، بادام کا شربت،آلو بخارے کا شربت،بھنے ہوئے آٹے اور شکر سے تیار کردہ ”ستو”، بادام،چہار مغزاور دودھ سے تیار کردہ سپیشل پہلوانی سردائی،لیموں کے عرق اور نمک کی آمیزش سے تیار کردہ لیموں پانی،کیلے اور سٹرابری کا ملک شیک،فالسے آملی آلو بخارے کا شربت گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے بہترین مشروب اور ہر فرد کی ضرورت بن گئے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]