11

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی کے سال 2026-27 کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری شہاب مارکی میلسی میں منعقد ہوئی،

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی کے سال 2026-27 کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری شہاب مارکی میلسی میں منعقد ہوئی، جس میں پراپرٹی ڈیلرز برادری، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی ملک عامر سلیم ممرا نے کہا کہ ڈیلرز برادری کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز کو انتقالات اور دیگر ضروری کاغذات کے حصول کے لیے بارہا پٹواریوں کے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں، تاہم اکثر دفاتر خالی ملتے ہیں جو باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام اور ڈیلرز کی سہولت کے لیے ریونیو نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ملک عامر سلیم ممرا نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز علاقے کی معاشی سرگرمیوں اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ایسوسی ایشن باہمی اتحاد، اخوت اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
اس موقع پر ملک عبدالجبار ملتانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی کا اتحاد اور باہمی یگانگت پوری برادری کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے نومنتخب صدر ملک عامر سلیم ممرا اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ڈیلرز برادری کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون، اخلاص اور اتفاق کسی بھی تنظیم کی کامیابی کی ضمانت ہوتے ہیں اور ایسوسی ایشن کی نئی قیادت اس اعتماد پر پورا اترے گی۔تقریب سے راؤ عمر نفیس،قاری محمد شریف ثاقب، محمد یٰسین مہر ظفر اقبال ایڈووکیٹ، مہر محمد عاصم نواز، حافظ آفتاب، انجینئر افتخار، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن ڈیلرز برادری کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور علاقے میں مثبت کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔تقریب میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں