میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی خان محمود حیات عرف ٹوچی خان اور سردار عمران خان کھچی نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میاں سلیم اقبال قاضی کی رہائش گاہ جھوک قاضی کا دورہ کیا اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ملاقات کے دوران خان محمود حیات عرف ٹوچی خان اور سردار عمران خان کھچی نے میاں سلیم اقبال قاضی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج اسلام کا ایک عظیم رکن ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو ہی اس مقدس فریضے کی ادائیگی کی توفیق عطا فرماتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا حج اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں اس مقدس سفر کی برکتوں سے مالا مال کرے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں سلیم اقبال قاضی نے کہا کہ حرمین شریفین کی حاضری ایک ایسی سعادت ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جتنا سکون، روحانی اطمینان اور قلبی راحت حاصل ہوتی ہے، وہ دنیا کے کسی اور مقام پر میسر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ حج کے دوران اتحادِ امت، بھائی چارے، صبر اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا عملی درس ملتا ہے۔آخر میں ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے میاں سلیم اقبال قاضی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر ایک بار پھر مبارک باد پیش کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]