سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر پولیس کے جرائم پیشہ افراد کیساتھ دو الگ الگ مقابلے،دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ،ترجمان سکھر پولیس کے مطابق تھانہ سی سیکشن کی حدود گڈانی پھاٹک کے قریب ڈاکو واردات کے ارادے سے روڈ پر موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس تعاقب کے دوران ایک ڈاکو محمد علی پٹھان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین بمہ گولیاں کو برآمد کیا گیاگرفتار زخمی ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا۔اسی طرح دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ نیوپنڈ کی حدود قبرستان کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں سے ہوا فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی محمد یونس میمن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو متعلقہ ذسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ساتھی فرار ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور زخمی ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ کی معلومات مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش کا پیغام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]