افغان شہری جعلی سفری ریکارڈ اور دوہری شناخت کے انکشاف پر آف لوڈ۔
ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی اور جامع تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جرمنی جانے والے افغان شہری محیض اللہ خان کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔ دوران امیگریشن کلیئرنس مسافر کے پاسپورٹ پر موجود پاکستانی ڈیپارچر اسٹیمپ جعلی پایا گیا جبکہ متعلقہ سفری ریکارڈ IBMS میں موجود نہیں تھا۔مزید تفتیش کے دوران مسافر کے موبائل فون سے نادرا کی دستاویز برآمد ہوئی، جس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ماضی میں پاکستانی پاسپورٹ پر بھی بیرونِ ملک سفر کر چکا ہے۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے متعدد شناختوں اور شہریتوں کے استعمال کے شواہد سامنے آئے۔ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی اور جامع تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔ برآمد شدہ دستاویزات، موبائل فونز، سفری ریکارڈ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔