17

اٹلی کے جنوبی علاقے کالابیریا کے شہر کاتانزارو کے شمالی مضافات میں پاکستان شہری مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

اٹلی کے جنوبی علاقے کالابیریا کے شہر کاتانزارو کے شمالی مضافات میں پاکستان شہری مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔حکام

کالابیریا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے کالابیریا کے شہر کاتانزارو کے شمالی مضافات میں ایک پاکستانی شہری مردہ حالت میں پایا گیا ہے، جس سے مقامی پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاش ایک نسبتاً ویران اور دیہی علاقے سے برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔پولیس کے مطابق فی الحال کسی بھی امکان کو خارج نہیں کیا گیا اور طبعی موت، حادثہ یا کسی ممکنہ مجرمانہ پہلو سمیت تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیشی ادارے متوفی کی شناخت، اس کی حالیہ سرگرمیوں اور آخری لمحات سے متعلق معلومات بھی جمع کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں