دیر بالا، خان شہید شاہی قبرستان کے تعمیراتی کام مکمل۔
اخون خیل قوم کے زیر نگرانی مقبرہ کی افتتاحی تقریب منعقد، دیر بالا پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات
دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خان شہید شاہی قبرستان کے تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد اخون خیل قوم کے زیر نگرانی مقبرہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اخون خیل قوم کے عمائدین، معززین علاقہ، مشران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شرکاء نے سر رحیم شاہ اور سر فاونڈیشن کو مقبرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر تقریب کے موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید زمان شاہ خان کے نگرانی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ اور تقریب گاہ کے اطراف مؤثر سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے گئے تاکہ شرکاء کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔