18

عالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پروقار تقریب کا انعقاد۔

عالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پروقار تقریب کا انعقاد۔

تقریب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے خطاب کیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کی۔ تقریب میں مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان، معاونِ خصوصی طارق سعید خان، معاونِ خصوصی سمیع اللہ، محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے اپنے خطاب میں محفوظ خوراک کی فراہمی، غذائی خودکفالت، محکمہ خوراک کی استعدادِ کار میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو مختلف شعبوں میں خودکفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ محفوظ، معیاری اور حلال خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات، جدید نگرانی کے نظام، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومتِ خیبرپختونخوا عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اور نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں