14

معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان نے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان نے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

علاقہ مکینوں نے منصوبہ کے افتتاح پر رکن صوبائی اسمبلی افتخار اللہ جان کا شکریہ ادا کیا۔

زرین آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے ویلج کونسل زرین آباد ڈھب بانڈہ روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر علاقہ عمائدین، پارٹی کارکنان اور مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔معاون خصوصی افتخار اللہ جان نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں آسانی ملے گی اور مقامی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔علاقہ مکینوں نے منصوبے کے افتتاح پر رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ایم پی اے افتخار اللہ جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے علاقے کی دیرینہ ضرورت قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں