October 21, 2026

ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ آصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی

IMG-20260606-WA0277

ہارون آباد
مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ آصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی کے پیش نظر آئندہ بجٹ
میں تاجر برادری کی تجاویز کو اہمیت دی جائے، اگرحکومت حقیقی معنوں میں ملک میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتی ہے تو
اپنی عیاشیاں ختم کر کے بجلی ،پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرے،
تاجر برادری
خصوصا چھوٹے تاجروں کو بلا سود قرضے جاری کیے جائیں
پہلے سے ٹیکس دہندہ تاجران اور تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے ٹیکس گزار تلاش کیے جائیں، تاکہ بے اعتمادی کی فضا پیدا نا ہو
منصفانہ انکوائری کر کے ٹیکس دینے کے قابل پارٹیوں کو ٹیکس دینے کے لیے قائل کیا جائے بعض اوقات با اثر پارٹیاں محکمہ کے اہل کاروں سے ملی بھگت کر کے ٹیکس نہیں دیتیں ،جن کا بوجھ چھوٹے طبقہ پر ڈال دیا جاتا ہے
انڈسٹری اور برامد کنندگان کو ریلیف وقت کی اہم ضرورت ہے