8

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان۔

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان۔

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروزبدھ شام 5 بجے ہوگا جس کیلئے سمری بھجوادی گئی ہے۔حکومتی ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیے جانے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروزبدھ شام 5 بجے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی سمری بھجوادی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم نےقومی اقتصادی کونسل کااجلاس 8 جون کوطلب کرلیا،نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم این ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور چاروں صوبوں کےوزرائےاعلیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے، آزاد کشمیرکے وزیر اعظم اور جی بی کے وزیراعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے، قومی اقتصادی کونسل آئندہ سال 27-2026 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق اکنامک سروے 9 جون کو پیش کیےجانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں