9

دشمن میدان جنگ میں شکست کے بعد اب ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر

دشمن میدان جنگ میں شکست کے بعد اب ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر

عوام میں مایوسی، بددلی یا ناامیدی پیدا کرنے والا کوئی بھی عمل درحقیقت دشمن کی مدد کرنے جیسا ہے۔مجتبی خامنہ ای

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہےکہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ملک کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روح اللہ خمینی کی 37 ویں برسی کے موقع پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نےکہا کہ ان خطرات کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام میں مایوسی، بددلی یا ناامیدی پیدا کرنے والا کوئی بھی عمل درحقیقت دشمن کی مدد کرنے جیسا ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ایرانی عوام کی استقامت کو کمزور کرنے اور ملک کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں