22

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو: پانی کی قلت کے مسئلے پر اہم اجلاس، فوری اقدامات کا فیصلہ

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
سامارو: پانی کی قلت کے مسئلے پر اہم اجلاس، فوری اقدامات کا فیصلہ
سامارو میں گزشتہ چند روز سے جاری پانی کی قلت کے مسئلے پر اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس ایم پی اے نواب تیمور ٹالپر اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی ہدایات پر طلب کیا گیا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں شہریوں کو پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر سخت نوٹس لیا گیا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ چھتا شاخ کا دورہ بھی کیا گیا۔ موقع پر پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ڈریجنگ مشین نصب کر دی گئی، جبکہ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ آج رات سے پانی کی سپلائی پرانے شیڈول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔
وفد نے مٹھڑاؤ واہ سے ڈائریکٹ پائپ لائن اسکیم اور ڈرینیج منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے زیر التوا کام جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر نائب چیئرمین نول رائے مہیشوری نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا اور مستقبل میں ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں