نوابشاہ(بیورو رپورٹ)دوڑ کے علاقے ماڈل کا لونی میں بجلی کا ٹرانسفارمر تین روز سے خراب،حیسکو دوڑ کی جانب سے ٹرانسفارمر کی مرمت میں تاخیر کے سبب اہل علاقہ بجلی سے محروم،شدید گرمی اور پینے کے پانی کی قلت کے سبب شہری پریشان،حیسکو حکام سے 200KV کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق دوڑ کے علاقے ماڈل کالونی میں بجلی کا 100KVکا ٹرانسفارمر گذشتہ تین روز سے خراب ہے،جسکی وجہ سے اہل علاقہ بجلی سے محروم ہیں،حیسکو دوڑ کی جانب سے ٹرانسفارمرمرمت کے لئے اتارکر لے جایا گیا ہے مگر تین روز گزرجانے کے باوجود ابھی تک ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا ہے،بجلی نہ ہونے کے سبب شہری ایک جانب شدید گرمی سے بے حال ہیں تو دوسری جانب پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے،جنرل کونسلر ڈاکٹر سید حبیب احمد شاہ جیلانی نے بتایا کہ آئے روز بجلی کا یہ ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے،جسکی مرمت کے نام پر حیسکو دوڑ کی جانب سے رقم وصول کی جاتی ہے،علاقے میں 200KV کے ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے،100KVکے ٹرانسفارمر پر لوڈ ذیادہ ہونے کے سبب یہ ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے،انکے علاقے کا ٹرانسفارمر گذشتہ تین روز سے خراب ہے،جوکہ مرمت کراکر ابھی تک نہیں لگایا گیا ہے،اور نہ ہی متبادل ٹرانسفارمر لگایا گیا ہے،جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،اور اگر جلد نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب نہیں کی گئی تو اہل علاقہ کے ساتھ سخت احتجاج کیا جائے گا
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]