20

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی خان محمود حیات خان

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی خان محمود حیات خان ٹوچی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شعیب اور محمد ندیم عباس دیندار کی بھرپور کوششوں سے موضع چھتانیاں سے میں محمد حسنین قوم آرائیں نے برادری اور دوستوں کے ہمراہ کھچی گروپ چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور آئندہ الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیااس موقع پر مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی خان محمود حیات خان ٹوچی خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ سیاسی جماعت ہے جس میں کسانوں اور مزدوروں کے مسائل حل کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دور حکومت میں اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جبکہ موجودہ منتخب ہونے والے سیاستدانوں نے اپنے علاقے کو پسماندہ چھوڑا ہے اس موقع پر ضلع انفارمیشن سیکرٹری پیلز پارٹی پیر عبدالرزاق قریشی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں