19

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے ڈی ایس پی میلسی راؤ طارق پرویز، سرکل

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے ڈی ایس پی میلسی راؤ طارق پرویز، سرکل پولیس اور ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی مجاہد خان بلوچ کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میلسی شہر کی مرکزی امام بارگاہ، امام بارگاہ فدہ اور امام بارگاہ جلہ جیم کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران مجالس اور جلوسوں کے راستوں، سیکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، نگرانی کے نظام اور دیگر ضروری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداروں کے تحفظ اور بہترین انتظامی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں