15

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . میلسی اسٹیڈیم بناؤ تحریک میں تیزی آج میلسی اسٹیڈیم بناؤ تحریک کمیٹی کے وفد نے

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . میلسی اسٹیڈیم بناؤ تحریک میں تیزی
آج میلسی اسٹیڈیم بناؤ تحریک کمیٹی کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد سے ملاقات کر کے شہر میں جدید اسٹیڈیم کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
وفد میں میاں ندیم ممتاز، حاجی راؤ محمد اکرم، میاں شفیق احمد، ندیم حسین ڈاڈا، محمد شاہد، ساجد حسین شاہ، محمد احسن ڈھڈی اور محمد عامر رشید شامل تھے۔
وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ میلسی کے ہزاروں نوجوان کھیلوں کے میدان اور جدید اسپورٹس سہولیات کے منتظر ہیں۔ ایک جدید اسٹیڈیم نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارے گا بلکہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور علاقائی سطح پر کھیلوں کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
میلسی کا حق — جدید اسٹیڈیم میلسی کے نوجوانوں کا مطالبہ — اسٹیڈیم فوری تعمیر کیا جا ے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں