خبر شامل کرتے بیو رو چیف و ہا ڑ ی محمد عامر حسین قریشی سے . سٹی پریس کلب کے ہر رکن کی عزت و وقار ہمارے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے، کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی: بلال نظامی
سٹی پریس کلب میلسی کے سی ای او بلال نظامی نے کہا ہے کہ سٹی پریس کلب کے تمام اراکین ان کے لیے یکساں حیثیت رکھتے ہیں اور ہر ممبر کی عزت، وقار اور حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔
صحافیوں اورسٹی پریس کلب کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے، جبکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس لیے ان کے ساتھ عزت، احترام اور مثبت رویہ اختیار کرنا ہر فرد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
بلال نظامی نے واضح کیا کہ اگر ان کے گروپ کے کسی بھی رکن کے ساتھ ناانصافی، زیادتی، غلط بیانی یا غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا تو وہ خود معاملے کا جائزہ لیں گے اور حقائق کی روشنی میں منصفانہ اور مناسب اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممبر کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر مشکل گھڑی میں سٹی پریس کلب کی قیادت اپنے ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سٹی پریس کلب ہمیشہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، اتحاد، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے کسی بھی ادارے کا فطری حصہ ہوتا ہے، تاہم باہمی احترام، برداشت اور بھائی چارے کے ذریعے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کیے جا سکتے ہیں۔
بلال نظامی نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانت داری، غیر جانبداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں اور سٹی پریس کلب کے وقار اور ساکھ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافی برادری کے جائز مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔
عنوان. بے بسی دل کو چیر دیتی یے کالم نگار. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
*گوجرہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک سفر کرنے والے شہریوں کے ساتھ دن دہاڑے زیادتی*
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مشکل اور میرٹ پر مبنی امتحان نمایاں
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مدرسہ دار القران الحدیث بھریا روڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ کے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف و ہا ڑ ی محمد عامر حسین قریشی سے اوسی: میلسی میں مون سون بارشوں سے قبل قائداعظم روڈ