19

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں گندم خریداری ہدف کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سال 2026 میں گندم کے مقرر کردہ ہدف کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خوشاب چوہدری مزمل نے گندم باردانہ خریداری مہم اور ٹارگٹ کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ خوشاب میں گندم کی 80 ہزار بوری کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ ضلع بھرسےگندم کی گوداموں تک رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اے ڈی سی آر عبداللہ خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،پیرا فورس انچارج اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکو گندم ہدف حاصل کرنے کے لیے اہم ٹاسک سونپ دیا اور کہا کہ ضلع بندی احامات کے تحت گندم کی سملنگ کو روکا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کہا کہ گندم کے حوالے سے رواں سال 2026 میں حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کسانوں،غلہ منڈیوں اور دیگر ذرائع سے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من کےحساب سے خرید کرگندم کا سو فیصد ہدف یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں