121

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی سامارو کے قریب دیہہ بکوری میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دو افراد قتل،

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

سامارو کے قریب دیہہ بکوری میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دو افراد قتل، ملزم گرفتار ہونے کی اطلاعات
تفصیلات کے مطابق
سامارو کے نواحی علاقے دیہہ بکھوری، گاؤں رمضان شر میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم امید علی شر نے اپنی اہلیہ پٹھانی شر اور اپنے بھائی شہباز شر کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایک مقتول کی لاش جائے وقوعہ پر پڑی ملی، جبکہ دوسری لاش کو قریبی نہر میں پھینکے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سامارو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کے گرفتار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی۔
علاقے میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔ مزید تفصیلات پولیس کی ابتدائی رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں