19

میرپورخاص بیوروچیف شاھدمیمن کی رپورٹ کے مطابق۔.۔ میرپورخاص میں دن دہاڑے سونار کی دکان پر مسلح ڈکیتی کی واردات، ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا

میرپورخاص بیوروچیف شاھدمیمن کی رپورٹ کے مطابق۔.۔
میرپورخاص میں دن دہاڑے سونار کی دکان پر مسلح ڈکیتی کی واردات، ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سونا، چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تاجروں نے بڑھتی ہوئی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
میرپورخاص کے مصروف تجارتی علاقے سرسید روڈ پر واقع سوائی مل اور اویناش کی سونار کی دکان پر دو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر دھاوا بول دیا ملزمان نے دکاندار اور اس کے بیٹے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا، چاندی اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے متاثرہ دکاندار اویناش کے مطابق ڈاکو دکان سے تقریباً چھ سے سات کلو چاندی، ڈھائی سے تین تولہ سونا، نقد رقم اور ضروری دستاویزات بھی ساتھ لے گئے اویناش کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکوؤں کے پیچھے بھاگا اور مزاحمت بھی کی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق فرار کے دوران ڈاکو موٹر سائیکل سے گر بھی گئے تھے لیکن وہاں موجود افراد انہیں پکڑنے میں ناکام رہے واقعے کے بعد تاجروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ تاجر برادری نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاھ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جائے واردات کا معائنہ کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں