جھنگ رپورٹ کر رہے ہیں جھنگ سے ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس پروفیسر ظفر اقبال شیخ، ڈائریکٹر فیمس گرامر سکول جھنگ، اور عاطف چوہدری، سی سی او دی نالج سکول جھنگ نے سپیریئر کالج جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سپیریئر کالج جھنگ کے نو تعینات پرنسپل پروفیسر عثمان حیدر یلدرم سے ملاقات کی اور انہیں بطور پرنسپل ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کی۔ملاقات کے دوران دونوں تعلیمی رہنماؤں نے پروفیسر عثمان حیدر یلدرم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں سپیریئر کالج جھنگ تعلیمی میدان میں مزید ترقی کرے گا اور طلبہ کو معیاری تعلیم و تربیت کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔پروفیسر عثمان حیدر یلدرم نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی ترقی، تعلیمی معیار میں بہتری اور طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں تعلیم کے فروغ اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]