میرپورخاص (شاھدمیمن) کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام اور میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں سنگل لیگ کی بنیاد پر کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ہاکس، ٹنڈوالہیار ہاکس، میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی اور ٹنڈوآدم کرکٹ اکیڈمی کی ٹیموں نے حصہ لیا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی اور ٹنڈولہیار کرکٹ اکیڈمی کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا فائنل میچ میں میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 180 رنز اسکور کیے جواب میں ٹنڈولہیار کرکٹ اکیڈمی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا اور سیریز اپنے نام کر لی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی تھے جن کا تعارف آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد عباسی نے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر عبدالسلیم خان، امام بلوچ، قمر بھمبرو اور دیگر معززین بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کرکٹ ٹورنامنٹس نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں صحت مند اور مثبت رجحانات کو بھی فروغ دیتے ہیں انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو قومی سطح پر منوا سکیں آخر میں مہمانِ خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے جبکہ شائقینِ کرکٹ نے فائنل میچ کے دلچسپ مقابلے کو خوب سراہا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]