8

ميرپورخاص (شاھدمیمن) — سندھڑی کے قريب گاؤں ابوبکر جونيجو میں تین نابالغ لڑکیوں، آسیہ، ريحانہ

ميرپورخاص (شاھدمیمن) — سندھڑی کے قريب گاؤں ابوبکر جونيجو میں تین نابالغ لڑکیوں، آسیہ، ريحانہ اور نازیہ منگھار، کو اغوا کے بعد پولیس نے بازیاب کرایا۔ بازیابی کے بعد لڑکیوں کے ورثا منظور، علي نواز اور احسان منگھار نے ايس ایس پي ميرپورخاص سيد فدا حسين شاہ سے ملاقات کر کے تحفظ اور ملزمان کی گرفتاری کی درخواست کی۔ ورثا نے ايس ايس پي کو بتایا کہ ان کی بیٹیوں کے اغوا کے مرکزی ملزم عرس مری تاحال گرفتار نہیں ہو سکا اور وہ مسلسل انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اغوا کے ملزمان کو بااثر حلقوں کی سرپرستی حاصل ہے،جو مرکزی ملزم کو پولیس سے چھپا کر اسے تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ ملزمان کی دھمکیوں کے باعث وہ گھر تک محدود ہو چکے ہیں اور روزمرہ کے معمولات، کاروبار اور محنتِ مزدوری کے لیے کہیں جانے سے قاصر ہیں۔ورثا نے اظہارِ تشویش کیا کہ متعلقہ پولیس ابھی تک مقدمے میں مطلوبہ مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، اسی لیے انہیں خدشہ ہے کہ ملزمان دوبارہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے ايس ايس پي سيد فدا حسين شاہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں