اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور، باصلاحیت اور تجربہ کار سینئر صحافی راجہ عبدالوحید جنجوعہ کو قومی سطح کے معروف اخبار روزنامہ سماء اسلام آباد کا ریزیڈنٹ ایڈیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔راجہ عبدالوحید جنجوعہ کا شمار ملک کے ممتاز اور ذمہ دار صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے طویل عرصے تک صحافت کے میدان میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، غیر جانبدارانہ طرزِ عمل اور اعلیٰ صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی صحافتی خدمات کو ملک بھر میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ راجہ عبدالوحید جنجوعہ کی بطور ریزیڈنٹ ایڈیٹر تقرری ان کی قابلیت، محنت، دیانت داری اور صحافت سے گہری وابستگی کا عملی اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں روزنامہ سماء اسلام آباد مزید ترقی کرے گا اور عوام تک بروقت، مستند اور معیاری خبریں پہنچانے کے اپنے مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گا۔مبارکباد دینے والوں میں سیاسی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد شامل ہے جنہوں نے راجہ عبدالوحید جنجوعہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ عبدالوحید جنجوعہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور وسیع تجربہ ادارے کی ترقی اور صحافت کے مثبت فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
میرپورخاص (شاھدمیمن) کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے
ميرپورخاص (شاھدمیمن) — سندھڑی کے قريب گاؤں ابوبکر جونيجو میں تین نابالغ لڑکیوں، آسیہ، ريحانہ
مطالبات کی منظوری کے لیے اساتذہ اور سرکاری ملازمین کا احتجاج، شدید نعرے بازی ڈی آر اے
سیکرٹری سوشل ویلفیئر شریف حسین نے پشاور یونیورسٹی میں بریل اکیڈمی کا دورہ کیا۔
*بجٹ 2026۔2027 پیپلز پارٹی متحرک* *تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*