خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ضلع خوشاب میں جدید ٹریفک مینجمنٹ نظام کے تحت سیف سٹی کا ای چالان سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک خوشاب، انچارج سیف سٹی خوشاب اور پی آر او ٹو ڈی پی او خوشاب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دی۔ پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے گی جبکہ شہریوں کو شفاف اور منظم نظام کے تحت ای چالان جاری کیے جائیں گے۔
افسران کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے گی اور متعلقہ افراد کو ای چالان جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا، شہریوں میں قوانین کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنا اور حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور خوشاب پولیس شہریوں کو محفوظ اور بہتر ٹریفک ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]