14

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر سے خصوصی ملاقات کی، جس میں عوامی مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر نے ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کو حکومت پنجاب کے اہم عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر الیکٹرک بس سروس کے منصوبے کے بارے میں بتایا گیا کہ بسوں کے لیے قائم کیے جانے والے چارجنگ ٹرمینلز کی تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ منصوبہ 7 جون تک مکمل ہو جائے گا۔ چارجنگ انفراسٹریکچر کی تکمیل کے بعد حکومت پنجاب کی منظوری سے جون کے دوسرے ہفتے میں الیکٹرک بسوں کی باقاعدہ سروس شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت میسر آئے گی جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔بعد ازاں ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے الیکٹرک بسوں کے زیر تعمیر ٹرمینل کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی و تکنیکی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے منصوبے کی تکمیل کے مراحل اور درپیش امور کے بارے میں بریفنگ بھی حاصل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اس امید کا اظہار کیا کہ منصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو کر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے علاقہ میں جدید ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ اور شہریوں کی سفری مشکلات کے خاتمے میں اہم پیش رفت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں