16

لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ڈی ای اے) لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے گورنمنٹ ہائی سکول عبداللہ والا

لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ڈی ای اے) لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے گورنمنٹ ہائی سکول عبداللہ والا دھوری اڈا میں جاری سمر کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی ماحول اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر محمد قیوم خان نے سمر کیمپ کے دوران اساتذہ کرام کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی و ذہنی استعداد میں اضافے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمِ گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ کا انعقاد قابلِ ستائش اقدام ہے جس سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔
دورے کے دوران انہوں نے سکول کے سربراہ رفیق خان اور ان کے تمام تدریسی و انتظامی عملے کی خدمات کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رفیق خان اور ان کا عملہ انتہائی محنتی، مخلص، فرض شناس اور اپنے پیشے سے گہری وابستگی رکھنے والا ہے، جو طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے بھرپور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔
ڈاکٹر محمد قیوم خان نے امید ظاہر کی کہ سکول انتظامیہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ نے سی ای او ایجوکیشن کے دورے کو اپنے لیے حوصلہ افزا قرار دیا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں