17

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے رہنما اور سابق چیئرمین

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے رہنما اور سابق چیئرمین پدھراڑ ملک عمران بشیر اعوان نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم ان کے اس عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنے حلقۂ نیابت کے عوام کی اجتماعی تعمیرو ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
ملک عمران بشیر اعوان نے کہا کہ انشاء اللہ ملک شاکر بشیر اعوان حکومتی ایوانوں میں علاقے کے عوام کی مؤثر نمائندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیر اعوان ضلع بھر میں تنظیمی فعالیت اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اس حوالے سے ضلع بھر کے یوتھ کا تعاون قابل تعریف ہے ۔
ضلعی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشاب نے کہا کہ ہمارے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ اپنی استطاعت کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی خلقِ خدا کی بے لوث خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا، کیونکہ عوام کی خدمت سے ہمیں دلی اطمینان اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں