13

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سرگودھا میں

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سرگودھا میں “اتحاد بین المسلمین کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی خطیب و چیئرمین کمیٹی مولانا مختار احمد ندیم کی قیادت میں کمیٹی وفد نے سرگودھا کا دورہ کیا۔ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان، کمشنر حافظ شوکت علی، تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، مشائخ عظام اور امن کمیٹی کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ امت کا مرکز ہے۔ قرآن و سنت پر عمل کر کے ہی باہمی بھائی چارے اور رواداری کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ آر پی او سرگودھا کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور ٹریفک کی روانی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں