8

آدھی سرگل (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر سپورٹس اینڈ لٹریری ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک

آدھی سرگل (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر سپورٹس اینڈ لٹریری ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مثبت، تعمیری اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے ایک مثالی اور پُرامن معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور ادبی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور انہیں اپنی توانائیاں مثبت سمت میں بروئے کار لانے کے مواقع میسر آتے ہیں۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے ضلع خوشاب میں نوجوانوں کی ادبی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رجحان نہ صرف نوجوانوں کی شخصیت سازی میں معاون ثابت ہو رہا ہے بلکہ معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ کا بھی باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں ادبی اور سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ تنظیموں، اداروں اور نوجوانوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام اور نوجوان نسل کو منفی رجحانات سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں اور ادب کے فروغ کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں اور ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں