میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) فیسکو واپڈا کندیاں محمد عبداللہ رشتۂ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ ان کی شادی کی تقریب ان کے آبائی شہر کراچی میں نہایت سادگی، وقار اور خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
شادی کی خوشی کے موقع پر فیسکو واپڈا اور واپڈا ہائیڈرو یونین سے وابستہ افسران و ملازمین نے محمد عبداللہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مبارکباد دینے والوں میں ایکسیئن فیسکو واپڈا میانوالی انجینئر انعام اللہ خان، ایس ڈی او گرڈ پپلاں حاجی عبدالحمید چھبورا (سرپرست اعلیٰ واپڈا ہائیڈرو یونین)، چیئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین رانا محمد سعید، ملک شاہ زمان چھبورا، لائن مین محمد انتصار، لائن سپرنٹنڈنٹ قربان صادق، محمد کامل، حیات سمیت دیگر افسران اور ملازمین شامل ہیں۔
مبارکباد دینے والوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نوبیاہتا جوڑے کو اپنی خاص رحمتوں اور برکتوں سے نوازے، ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، سکون اور باہمی ہم آہنگی کا گہوارہ بنائے اور انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عبداللہ ایک محنتی، باصلاحیت اور خوش اخلاق افسر ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز ان کے لیے نئی خوشیوں اور کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو۔
عنوان. بے بسی دل کو چیر دیتی یے کالم نگار. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
*گوجرہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک سفر کرنے والے شہریوں کے ساتھ دن دہاڑے زیادتی*
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مشکل اور میرٹ پر مبنی امتحان نمایاں
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مدرسہ دار القران الحدیث بھریا روڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ کے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف و ہا ڑ ی محمد عامر حسین قریشی سے اوسی: میلسی میں مون سون بارشوں سے قبل قائداعظم روڈ