جہانزیب خان کاکڑ بلوچستان کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن بورڈ کا ممبر منتخب
اس موقع پر بی سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے جہانزیب خان کاکڑ کو باضابطہ نوٹیفکیشن پیش کیا۔
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (BCSW) کے بورڈ آف ممبران میں جہانزیب خان کاکڑ کی بطور ممبر نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس موقع پر بی سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے جہانزیب خان کاکڑ کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن پیش کیا۔اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما عبدالرحمن کاکڑ اور پی پی پی کوئٹہ سٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر ظفر خان داوی بھی موجود تھے۔