وفدِ گجر برادری کی خانکے موڑ آمد، چوہدری جاوید کمال گجر سے اہم ملاقات۔
مہمانوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور وطن کے دفاع میں مکمل حمایت کا عزم دہرایا۔
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گجر برادری کی سرکردہ شخصیات پر مشتمل ایک معزز وفد نے خانکے موڑ پھول نگر میں چوہدری جاوید کمال گجر چیئرمین خانکے موڑ کے ڈیرے پر ملاقات کی۔ وفد میں حاجی نواب علی گجر چیئرمین نیشنل پیس کونسل امن کمیٹی ضلع وہاڑی، معروف کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری محمد حنیف گجر، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اسرار گجر اور الطاف حسین بھٹی صدر نیشنل پیس کونسل ضلع وہاڑی شامل تھے۔میزبانوں میں چوہدری جاوید کمال گجر چیئرمین خانکے موڑ، چوہدری جمال دین گجر، چوہدری مشتاق گجر، چوہدری نثار احمد گجر اور چوہدری عبدالستار گجر نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی، سماجی اور قومی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔چوہدری جاوید کمال گجر اور حاجی نواب علی گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان اس وقت آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع، امن اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور باہمی بھائی چارہ ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔