عیدالاضحٰی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم۔
ضلع انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کرنے والے تمام افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ڈپٹی کمشنر صوابی
صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے عید الاضحیٰ 2026 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ان کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ عید کے ایام میں ریسکیو، طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر متعلقہ انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے محکمہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ضلع انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کرنے والے تمام افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔