جویریہ درانی کی پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2 کے عید قربان اسپیشل پروگرام میں شرکت۔
پروگرام کے دوران عید کی حقیقی روح،باہمی محبت، سماجی ہم آہنگی اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر گفتگو کی گئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے یوتھ ایم پی اے زبیر احمد نے ایڈووکیٹ جویریہ درانی کے ہمراہ پختونخوا ریڈیو FM 92.2 کے عیدِ قربان اسپیشل پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کے دوران عید کی حقیقی روح، باہمی محبت، بھائی چارے، سماجی ہم آہنگی اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ نوجوان نسل معاشرے میں مثبت تبدیلی، شعور کی بیداری اور قومی ترقی میں کس طرح مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔زبیر احمد اور ایڈووکیٹ جویریہ درانی نے پختونخوا ریڈیو FM 92.2 کی انتظامیہ اور ٹیم کا اس بہترین پلیٹ فارم کی فراہمی، تعاون اور پرتپاک مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا۔یہ پروگرام نہ صرف عید کی خوشیوں کو سامعین کے ساتھ بانٹنے کا ایک خوبصورت ذریعہ ثابت ہوا بلکہ نوجوان قیادت اور میڈیا کے درمیان مضبوط رابطے اور مثبت مکالمے کے فروغ کی ایک کامیاب کوشش بھی ثابت ہوا۔