کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قلعہ عبداللہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوامی تحفظ، درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذیشان خان پانیزئی، اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ سردار عبداللہ خان، ایس ایس پی نوید خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قلعہ عبداللہ اطہر رشید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ضیاء الرحمٰن، ایس ڈی پی او عمر خان کاکڑ، محمد مسعود احمد اچکزئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات اور حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔ شرکاء کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے اور حساس علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امن و امان اور عوامی مسائل کے حل، مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں ضلع بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال، مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل، ٹریفک کے امور، منشیات کے خلاف اقدامات، جرائم کی روک تھام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان مربوط تعاون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو ناگزیر قرار دیا عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ضلع قلعہ عبداللہ کے عوام کے مسائل کے حل اور ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے امن و استحکام کو بنیادی شرط قرار دیا۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور درپیش مسائل کے بروقت حل کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔