8

ہارون آباد (حافظ ثاقب)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا پولیس لائنز میں پولیس دربار کا انعقاد، افسران و ملازمین کے مسائل سنے

ہارون آباد (حافظ ثاقب)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا پولیس لائنز میں پولیس دربار کا انعقاد، افسران و ملازمین کے مسائل سنے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے عبدالرزاق شہید پولیس لائنز بہاولنگر میں ایک خصوصی پولیس دربار کا انعقاد کیا۔ اس دربار میں پولیس افسران، جوانوں، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دربار کے انعقاد کا مقصد ماتحت عملے سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا اور ان کے پیشہ ورانہ و ذاتی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ ڈی پی او محمد عمران نے دربار میں موجود پولیس ملازمین اور افسران کے مسائل فرداً فرداً سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اس موقع پر پولیس فورس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر نے محکمہ میں میرٹ کی بالادستی پر سخت زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام تعیناتیاں اور ترقیاں خالصتاً میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر یقینی بنائی جائیں گی تاکہ حق دار کو اس کا حق مل سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ملازمین اور جوان موجودہ حالات کے پیشِ نظر انتہائی الرٹ رہ کر اپنے فرائضِ منصبی ادا کریں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ایمانداری، خوش اخلاقی اور فرض شناسی ہماری پہچان ہونی چاہیے، اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ فرض میں غفلت یا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترجمان بہاولنگر پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں