21

​میلسی: معروف کاروباری شخصیت آصف عزیز چوغطہ کا دوستوں اور رشتہ داروں کے اصرار پر کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

​میلسی: معروف کاروباری شخصیت آصف عزیز چوغطہ کا دوستوں اور رشتہ داروں کے اصرار پر کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان
​عوام کی بے لوث خدمت ہی میرا واحد مشن اور جینے کا مقصد ہے: آصف عزیز چوغطہ
​میلسی عامر حسین قریشی سے) میلسی کی کاروباری برادری کے معتبر، باوقار اور معروف نام، کاسمیٹکس کے ہول سیل کاروبار سے وابستہ سماجی شخصیت آصف عزیز چوغطہ نے دوستوں، عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے بھرپور اصرار پر بلدیاتی انتخابات میں کونسلر کا الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق اپنی دیانت داری، خوش اخلاقی، ملنساری اور شاندار کاروباری ساکھ کی بدولت عوام کے دلوں میں منفرد مقام رکھنے والے آصف عزیز چوغطہ نے ایک اہم بیٹھک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے”۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار یا منصب میری ترجیح نہیں، بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہونا میری اولین ذمہ داری ہے۔
​اس موقع پر موجود دوستوں، رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے آصف عزیز چوغطہ کے اس فیصلے کا والہانہ خیرمقدم کیا اور انہیں اپنی مکمل اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ آصف عزیز چوغطہ جیسی مخلص، غریب پرور اور باکردار شخصیت کا ایوان میں پہنچنا میلسی کے عوام کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں