سکھر آغا عبدلجبار کی رپورٹ کے مطابق
پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور سومرو کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت، ڈاکٹر خیر محمد شاہ کی صحتیابی کے لیے دعائیں
سکھر: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) سکھر نے ایس آئی یو ٹی ٹول پلازہ سکھر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد نامور سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور سومرو کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی کردار کشی اور بلیک میلنگ مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جبکہ معروف ڈاکٹر خیر محمد شاہہ ابڑو کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے.
پی ایم اے سکھر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر خیر محمد شاہہ ابڑو طبیعت خراب ہونے پر ایس آئی یو ٹی ٹول پلازہ سکھر پہنچے، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور مزید علاج کے لیے انہیں چبلانی اسپتال سکھر میں داخل ہونے کا مشورہ دیا. تاہم ڈاکٹر خیر محمد شاہہ نے اپنی مرضی سے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کیا اور کراچی روانہ ہوگئے. ترجمان کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس وقت ان کی طبیعت بہتر ہے اور سندھ بھر کے ڈاکٹر ان کی مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں.
پریس ریلیز میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ واقعے کے بعد خود کو ڈاکٹر خیر محمد شاہہ کا بھائی ظاہر کرنے والا ایک شخص ایس آئی یو ٹی سکھر کے انچارج اور سندھ کے معروف روبوٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور سومرو کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور کردار کشی کر رہا ہے، جو قابل مذمت عمل ہے.
پی ایم اے سکھر اور سندھ بھر کی ڈاکٹر برادری نے واضح کیا ہے کہ وہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور سومرو کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی ڈاکٹر کے خلاف اس قسم کی بے بنیاد مہم اور ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.
پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور سومرو کو گردوں اور مثانے کے امراض کے شعبے میں اعلیٰ مہارت حاصل ہے اور وہ جدید دوربین، لیزر اور روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے پیچیدہ آپریشن کامیابی سے انجام دے رہے ہیں. ایس آئی یو ٹی سکھر میں ان کی نگرانی میں غریب اور مستحق مریضوں کو گردوں کے امراض کا مکمل علاج اور بڑے آپریشن مفت فراہم کیے جاتے ہیں.
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور سومرو نہ صرف ایک ماہر سرجن ہیں بلکہ عوام میں گردوں کی بیماریوں، شوگر اور دیگر امراض سے بچاؤ کے حوالے سے مسلسل آگاہی مہم بھی چلاتے رہتے ہیں. سندھ بھر میں انہیں اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، ایمانداری، خوش اخلاقی اور بے لوث انسانی خدمت کے باعث قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.
پریس ریلیز پر پی ایم اے سکھر کے صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی سومرو، صدر منتخب ڈاکٹر خوش محمد سوہو، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سید ذوالفقار علی شاہ، نائب صدر ڈاکٹر شاہ محمد مہر، نائب صدر برائے خواتین ڈاکٹر صفیہ مقصود، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر بشیر احمد چانڈیو، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر کیپٹن نصراللہ سومرو، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر پیر علی سواند، سوشل سیکریٹری ڈاکٹر سری چند، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر سریش کمار اور پریس سیکریٹری ڈاکٹر خادم علی منگی کے دستخط موجود ہیں.
عنوان. بے بسی دل کو چیر دیتی یے کالم نگار. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
*گوجرہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک سفر کرنے والے شہریوں کے ساتھ دن دہاڑے زیادتی*
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مشکل اور میرٹ پر مبنی امتحان نمایاں
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مدرسہ دار القران الحدیث بھریا روڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ کے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف و ہا ڑ ی محمد عامر حسین قریشی سے اوسی: میلسی میں مون سون بارشوں سے قبل قائداعظم روڈ