39

فیصل آباد۔۔۔طارق۔۔جاوید۔۔ آؤ بزرگوں کی محتاجی دور کریں مہم کے تحت سفید موتیا کے مریضوں کے مفت چیک اپ اور آپریشن کے لیے

فیصل آباد۔۔۔طارق۔۔جاوید۔۔
آؤ بزرگوں کی محتاجی دور کریں مہم کے تحت سفید موتیا کے مریضوں کے مفت چیک اپ اور آپریشن کے لیے گاؤں گاؤں قریہ قریہ۔شہر شہر گلی گلی فری آئی کیمپ المصطفی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اور ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے لگائے جارھے ھیں۔گزشتہ روز بھوآنہ میں المصطفی فاؤنڈیشن بھوآنہ کے کواڈنیئٹر اعجاز نصیری اور سید اعجاز شاہ کی میزبانی میں کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور منتخب سفید موتیا کے مریضوں کے آپریشن کیے۔سردار اعجاز نصیری نے ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ملک بھر میں سفید موتیا کے مفت آپریشن کے لیے ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر کی ٹیم سارا سال کیمپس کا انعقاد کرتی ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین نے انکی خدمات کو خراج تحسین ییش کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں