19

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف مذہبی، سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت حاجی خلیل الرحمٰن الرحمانی ترگڑ انتقال فرما گئے۔

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف مذہبی، سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت حاجی خلیل الرحمٰن الرحمانی ترگڑ انتقال فرما گئے۔
ان کی نمازِ جنازہ ترگڑ ضلع تلہ گنگ میں ادا کی گئی، جس کی امامت ان کے بڑے صاحبزادے حافظ حسام الرحمٰن (جامعہ بیت الاسلام) نے کروائی۔
نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، ادبی حلقوں، دوست احباب اور علاقے بھر کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کے مطابق یہ جنازہ علاقے کی تاریخ کے بڑے جنازوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے حاجی خلیل الرحمٰن کی وفات کو ایک عظیم نقصان قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم کی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، نوجوان نسل کی اصلاح اور عشقِ رسول ﷺ کے فروغ میں گزری۔وہ اہلِ بیتِ اطہار اور صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بے پناہ محبت رکھتے تھے جبکہ ان کی گفتگو میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات اور دیدار کا شوق نمایاں رہتا تھا۔مرحوم معروف مصنفہ نمرہ ملک کے بڑے بھائی تھے۔وہ ایک درویش صفت، نرم خو اور انتہائی مخیر انسان تھے، جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھا۔رقت آمیز مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب ان کی وفات پر لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے نظر آئے، جبکہ ان کے بزرگ والد مرشد حاجی نذر حسین، بھائی شفیق الرحمٰن، دونوں صاحبزادے حافظ حسام الرحمٰن، حافظ ضیاء الرحمٰن فاروقی اور چچا مولانا فضل حسین صبر و حوصلے کے ساتھ لوگوں کو دلاسہ دیتے رہے۔
اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں