چشتیاں شریف
عید الاضحی1447 ہجری کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں عید قربان اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اپنی انا کی قربانی دے کر معاشرے میں اعتدال پیدا کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں معاشرے کے حقوق کے لیے اپنے حقوق کی قربانی دے کر بھی معاشرے میں بہتری پیدا کی جا سکتی ہے مشرق وسطی کی صورتحال انا پرستی اور دوسروں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کا نتیجہ ہے بڑی طاقتیں اپنے فرائض ادا کرنے کی بجائے دوسروں کے حقوق جب غصب کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے دنیا تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینٹر ظفر اقبال چوہدری نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا
ظفر اقبال چوہدری نے کہا عید الاضحی مسلمانوں کا ایک خاص تہوار ہے جو رب ذوالجلال نے اپنے برگزیدہ اور صاحب شریعت پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے عطا کیا ہے عالم اسلام اس جذبے کے ساتھ عید قربان منائیں کہ مظلوم کی دادرسی کے لیے آواز بلند کریں گے پسماندہ طبقات کم آمدنی والے خاندانوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے عید الاضحی کا دن عالم اسلام کی سلامتی مشرق وسطی میں قیام امن ظالموں کی سرکوبی ملکی سلامتی استحکام ترقی و خوشحالی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محافظت کے لیے خصوصی دعاؤں کا دن ہے عید الاضحی کے موقع پر ہمیں وسائل سے محروم پسماندہ طبقات کو یاد رکھنا چاہیے اور انہیں عید کی خوشیوں میں خصوصی طور پر شامل کرنا چاہیے
بھارت:انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
پولیس نےگلگت بلتستان سے پی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صدر جنید اکبر کو حراست میں لے لیا۔
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: تصویر کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھا* *کالمکار: جاوید صدیقی*
28 مئي تاريخي دن *28 مئی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خوابوں کی تعبیر کا دن ھے شہید بھٹو کے فلسفے نے پاکستان کو دنیا کی پانچ عظیم اور طاقتور قوموں، کی صف میں لاکھڑا کیا*
ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کرینگے۔صدر آصف علی زرداری