13

ہارون آباد ایٹمی طاقت کی بدولت ہم دنیا میں وقار کے ساتھ زندہ ہیں عراق شام افغانستان بوسنیا لیبیا اور فلسطین کا یہود و نصاری کی نظر میں جرم صرف یہ ہے کہ ان کے پاس ایٹمی طاقت نہیں ڈاکٹر عبدالقدیر ڈاکٹر

ہارون آباد
ایٹمی طاقت کی بدولت ہم دنیا میں وقار کے ساتھ زندہ ہیں عراق شام افغانستان بوسنیا لیبیا اور فلسطین کا یہود و نصاری کی نظر میں جرم صرف یہ ہے کہ ان کے پاس ایٹمی طاقت نہیں ڈاکٹر عبدالقدیر ڈاکٹر عبدالسلام اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند ان کی پوری ٹیم اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نامساعد حالات میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے پھندے پر جھولنا پڑا 24 سال بعد میاں محمد نواز شریف نے کمال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا
ان خیالات کا اظہار ضلع بھاول نگر کو سی پیک موٹروے و ائیر ایمبولینس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو ان کے ساتھیوں تمام سائنسدانوں ان کے معاونین سمیت جو لوگ ایٹمی پروگرام کی تعمیر میں شامل رہے ان کو خراج تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو اس دنیا سے تشریف لے گئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ایٹمی پروگرام کی پاداشت میں ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھے میاں محمد نواز شریف نے جلاوطنی کی زندگی گزاری اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو اذیت کی زندگی گزارنا پڑی ہم ضلع بھاول نگر کی عوام بالخصوص پی پی 241 کی عوام کی طرف سے ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر اور ان کی فیملی سے شرمندہ ہیں اور رہبر پاکستان میاں محمد نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں