22

*امریکا اور ایران 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر متفق، ٹرمپ کی حتمی منظوری باقی: امریکی نیوز سائٹ*

*امریکا اور ایران 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر متفق، ٹرمپ کی حتمی منظوری باقی: امریکی نیوز سائٹ*

امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہو گیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی۔

ویب سائٹ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی پیشرفت ہوگی تاہم ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ٹرمپ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید سخت اور تفصیلی مذاکرات درکار ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق منگل تک معاہدے کی زیادہ تر شرائط پر اتفاق ہو چکا تھا لیکن دونوں فریقوں کو اپنی اعلیٰ قیادت سے منظوری درکار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں