22

*کراچی میں دن دیہاڑے آٹھ ڈاکو گھر میں گھس کر سوا کروڑ کے زیوارت و نقدی لے گئے*

*کراچی میں دن دیہاڑے آٹھ ڈاکو گھر میں گھس کر سوا کروڑ کے زیوارت و نقدی لے گئے*

شہر قائد میں شہری عید پر بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہے، عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں نصف درجن سے زائد ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور تلاشی کے دوران الماری سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

گھر کے مکین مرزا محمد بیگ نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر قصائی قربانی کے جانور کا گوشت بنا رہے تھے جو کہ پہلی منزل پر رہائش پذیر مالک مکان نے کی تھی اس دوران موٹر سائیکلوں پر سوار نصف درجن سے زائد ڈاکو آئے جس میں سے کچھ نے آن لائن بائیک رائیڈر کا ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، ملزمان قصائی کے سر اسلحہ رکھ کر مالک مکان سے گراؤنڈ فلور پر میرے گھر کا گیٹ کھلوایا جس کے بعد ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر الماری سے بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد 8 کے قریب معلوم ہوئی ہے جو کہ موٹر سائیکلوں پر موقع سے فرار ہوگئے، زیورات اور نقدی کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

مکینوں نے بتایا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ڈاکوؤں کو مخبری تھی اور انھوں ںے واردات کے دوران صرف اسی الماری کی تلاشی لی جس میں طلائی زیورات اور نقدی موجود تھی، واردات کے دوران ڈاکوؤں نے سب اہل خانہ سے موبائل فون لے کر ایک جگہ جمع کردیئے لیکن لے کر نہیں گئے، لوٹے گئے زیورات بیٹی نے رکھوائے تھے جو کہ حج پر گئی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں