17

دنیا کے خوش قسمت ترین باپ بیٹے!

دنیا کے خوش قسمت ترین باپ بیٹے!

رپورٹس کے مطابق ممتاز قاری اور امامِ حرم شیخ علی الحذیفی نے اس سال مسجدِ نمرہ میں خطبۂ حج دینے کی سعادت حاصل کی، جبکہ ان کے صاحبزادے شیخ احمد الحذیفی نے مسجدِ نبوی ﷺ میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی امامت اور خطبہ دیا۔

یہ ایمان افروز منظر دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشی، فخر اور عقیدت کا باعث بن گیا، جہاں ایک باپ اور بیٹے دونوں کو اسلام کے مقدس ترین مقامات پر خدمتِ دین کی عظیم سعادت نصیب ہوئی۔

مسلمان سوشل میڈیا پر اس خوبصورت لمحے کو باپ بیٹے کیلئے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، عزت اور قبولیت قرار دے رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام ائمۂ حرمین کو صحت، برکت اور دینِ اسلام کی
مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں