کینیا کے وسطی علاقے ناکورو میں ایک بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 15 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیں۔
ریڈ کراس اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول میں آگ اس وقت لگی جب طالبات سو رہی تھیں۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈیو اسٹیشن کیپٹل ایف ایم نے علاقائی پولیس کمانڈر سیموئیل ندانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں گرلز اکیڈمی کے ہاسٹل میں پہنچیں جہاں آگ تقریباً 1 بجے بھڑکنا شروع ہوئی۔